سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے 41 سال کی عمر میں ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا انہوں نے اپنے کیریئر میں 20 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتے ان کا شمار اب تک کے عظیم ترین ٹینس کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لیور کپ اگلے ماہ میرا آخری اے ٹی پی ٹور ایونٹ ہوگا اب میں مزید کوئی گرینڈ سلیم یا ٹور نہیں کھیلوں گا۔
ایک انٹرویو میں فیڈرر کا کہنا تھا کہ ڈیوس کپ ایونٹ سے باضابطہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا تاہم مجھے نہیں لگتا کہ اب میں سوئٹزلینڈ کی نمائندگی کروں گا۔
راجر کا مزید کہنا تھا کہ ٹوکیو اولمپکس کو اپنا مقصد نہیں بنایا جب کہ ریو اولمپک میں نہ ہونے سے دل دکھا تھا مگر اب میں بہتر محسوس کر رہا ہوں میں دو بار اپنے ملک کا پرچم بلند کر چکا ہوں۔
To my tennis family and beyond,
With Love,
Roger pic.twitter.com/1UISwK1NIN— Roger Federer (@rogerfederer) September 15, 2022
اپنی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے راجر کا کہنا تھا کہ سونے اور چاندی کا تمغہ بھی اپنے نام کر چکا ہوں اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں نے اولمپکس میں بہت کچھ حاصل کرلیا اس لیے اب زیادہ اس تمغوں اور کامیابیوں کے بارے میں نہیں سوچنا چاہتا ہوں۔
چند ماہ قبل کھیلوں کے ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے راجر کی باڈی لینگوئج بھی اسی جانب اشارہ کر رہی ہے کہ وہ عالمی ٹینس سے شاید ریٹائرمنٹ کا سوچ رہے ہیں۔