بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

’وکرم ویدھا‘ کو 100 ممالک میں ریلیز کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ریتھک روشن اور سیف علی خان کی نئی آنے والی فلم ’وکرم ویدھا‘ کو 100 ممالک میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وکرم ویدھا جنوب میں‌ بنی فلم کا ہندی ری میک ہے جس کا ٹریلر گزشتہ دنوں ریلیز کیا گیا تھا اور لوگوں کو ٹیزر اور ٹریلر خوب پسند آیا تھا۔

ریلائنس انٹرٹینمنٹ اوورسیز اور ہوم اسکرین انٹرٹینمنٹ نے اس فلم کو دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس لحاظ سے یہ فلم بالی ووڈ کی اس سال کی ایک بڑی ریلیز ثابت ہوگی۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فلم یورپ کے 22 ممالک اور افریقہ اور لاطینی امریکہ کے 27 ممالک بشمول جاپان، روس، پاناما اور پیرو میں بھی ریلیز کی جائے گی۔

واضح رہے کہ فلم ’وکرم-ویدھا‘ جنوب میں اسی نام سے بنی فلم کا ہندی ریمیک ہے جو سال 2017 میں ریلیز ہوئی تھی۔

فلم کی ہدایت کاری گایتری اور پشکر نے کی تھی اور اب یہی دونوں رتک روشن و سیف علی خان کے ساتھ اس فلم کو ہندی میں بنا رہے ہیں۔

فلم 30 ستمبر 2022 کو ریلیز کی جائے گی جس کا ناظرین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

’اس کہانی میں سچ اور جھوٹ دونوں ہی غلط ہیں‘

وکرم ویدھا ایکشن سے بھرپور فلم ہے جس میں سیف علی پولیس افسر کا کردار نبھا رہے ہیں جبکہ ریتھک روشن گینگسٹر کے روپ میں جلوہ گر ہیں جبکہ رادھیکا آپٹے سیف علی کی اہلیہ اور وکیل کا کردار ادا کررہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں