اشتہار

گندم کی سپلائی متاثر ہونے سے آٹے کی قیمتیں بڑھ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ذخیرہ اندوزوں نے گندم کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جبکہ گندم کی سپلائی متاثر ہونے پر آٹے کی قیمتوں میں مزید 10 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ڈھائی نمبر آٹا 115 روپے جب کہ فائن آٹا 125 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں فی کلو گندم 4 روپے اضافے سے 102 روپے تک پہنچ گئی۔

چھوٹی چکی کا آٹا 130 روپے فی کلو اور آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 1300 روپے تک پہنچ گیا۔

- Advertisement -

ملک بھر میں آٹا مہنگا ہونے سے عوام کی نیندیں اُڑ گئی ہیں۔ کراچی سے کوئٹہ تک مزدور طبقہ ہو یا تنخواہ دار سب پریشان ہوگئے۔

ایک کلو آٹا خریدنا بھی قوت خرید سے باہر ہوگیا ہے۔ عوام نے وزیراعظم شہباز شریف سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کی ہے کہ خدارا رحم کریں اور آٹے کی قیمت کم کر دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں