منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سہانا خان کی اپنی پاکستانی ہم شکل سے ملاقات، تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی صاحبزادی سہانا خان کی خود مشابہت رکھنے والی پاکستانی لڑکی سے بلآخر دبئی میں ملاقات ہوگئی۔

سہانا خان بالی وڈ میں اپنے ڈیبیو کا انتظار کر رہی ہیں۔ انہیں پہلی بار فلم ساز زویا اختر کی آنے والی فلم ’دی آرچی‘ میں دیکھا جائے گا۔ ڈیبیو سے قبل ہی مشہور ہوگئی ہیں۔

حال ہی میں سہانا خان کی ملاقات پاکستانی نوجوان لڑکی بریہ سے ہوئی جسے ان کا ہم شکل قرار دیا جاتا ہے۔ بریہ نے سہانا خان کے ساتھ تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی جو چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہوگئی۔

- Advertisement -

بریہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا: ’فلآخر سہانا خان سے ملاقات ہوگئی۔ میری اور سہانا کی تصاویر ایک ساتھ جوڑ کر مجھے بھیجنے والے مذکورہ تصویر کے ذریعے ہمارا اچھے سے موازنہ کر سکتے ہیں‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں