تازہ ترین

بینک عملے کی سنگین غفلت، لاکھوں روپے گل سڑ گئے

ممبئی: بھارتی ریاست کانپور میں بینک عملے کی لاپروائی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کے نوٹ سڑگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کانپور کے پانڈو نگر میں واقع پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) میں عجیب و غریب معاملہ پیش آیا، جہاں لاکھوں روپے مالیت کے نوٹ گل سڑ کر خراب ہوگئے۔

حکام کے مطابق خراب ہونے والے نوٹوں کی مالیت بیالیس لاکھ ( بھارتی روپیہ ) بتائی گئی ہے، اتنی بڑی تعداد میں کرنسی خراب ہونے پر حکام حرکت میں آئے اور معاملے کی جانچ پڑتال کا آغاز کیا۔

بنارس سے آئی ٹیم نے آڈٹ کے دوران بھانڈا پھوڑا کہ لاکرز میں رکھی گئی 42 لاکھ کی خطیر رقم کا خردبرد ہے، جس پر چار افسران کو معطل کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پہلے پہل معطل بینک افسران نے بہانوں سے کام لیا، آڈٹ ٹیم کے مطمئن نہ ہونے پر ایک بینک افسر نے زبان کھول دی اور بتایا کہ بارش کے باعث پیدا ہونے والے نمی کے نتیجے میں مذکورہ نوٹ خراب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ہائیڈروجن غبارہ بے قابو ہونے سے چینی شخص 2 روز تک ہوا میں اڑتا رہا

معطل بینک افسر نے ٹیم کو بتایا کہ واقعہ تین ماہ قبل پیش آیا تھا مگر بینک کے اعلیٰ افسران کو خبر نہیں دی گئی، جس پر ٹیم نے غفلت برتنے کے الزام میں چار افسران کو معطل کیا۔

Comments

- Advertisement -