اشتہار

کراچی میں ڈینگی اور ملیریا، اسکولوں کیلیے ایس او پیز جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں ڈینگی اور ملیریا کے بڑھتے ہوئے کیسسز کے باعث کمشنر کراچی نے اسکولوں کے لیے نئی ایس او پیز جاری کر دیں۔

ایس او پی کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہوگا۔ اسکول میں اسمبلی اور پی ٹی سیشن ایک ماہ کے لیے معطل رہیں گے۔

طلبا فل آستین کے شرٹس پہنیں گے اور اسکول مستقل بنیادوں پر ڈینگی اور ملیریا اسپرے کرانے کے پابند ہوں گے۔ اسکول ملیریا اور ڈینگی کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد بھی کریں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ملک بھر میں ڈینگی کے کیسز سامنے آ رہے ہیں تاہم کراچی میں صورتِ حال تشویش ناک ہوگئی ہے۔ مریضوں کی بھرمار کی وجہ سے اسپتالوں میں بستر کم پڑ گئے ہیں۔

سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی میں ڈینگی بخار میں مبتلا مریض رل گئے۔ شدید گرمی اور حبس میں ڈینگی کے مریض بے ہوش ہونے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں ڈینگی کے مزید 192 کیسز رپورٹ ہوئے، ضلع شرقی سے 45، وسطی سے 26، کورنگی سے 63 کیسز سامنے آئے۔

رواں ماہ اب تک کراچی میں 1620 ڈینگی کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ سندھ بھر میں رواں سال اب تک ڈینگی کیسز کی تعداد 4230 ہو گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں