اشتہار

انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، قومی ٹیم کراچی پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کراچی پہنچ گئی اور قومی اسکواڈ نے ہوٹل میں رپورٹ کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف 7 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہوم سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں گزشتہ شب کراچی پہنچ گئی ہے اور اسکواڈ نے ہوٹل میں رپورٹ کردیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی میں عالمی نمبر ایک وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان آج کراچی رپورٹ کریں گے جب کہ قومی اسکواڈ آج شام نیشنل اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم 17 سال کے طویل عرصے بعد پاکستان آئی ہے، اس دورے کے دوران 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے سیریز کا آغاز 20 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں میں کرکٹ کا جنون ہے، انگلش کپتان جوز بٹلر

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے 4 میچز کراچی میں کھیلنے کے بعد دونوں ٹیمیں لاہور جائیں گی جہاں بقیہ 3 میچز کی میزبانی قذافی اسٹیڈیم کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں