بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پاکستان میں بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز پیر سے ہوگا۔

اشتہار

حیرت انگیز

ملک بھر میں 5 سے 12 سال کی عمر تک کے بچوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کے لیے پیر سے مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ مہم 19 سے 24 ستمبر تک جاری رہے گی جس میں 5 سے 12 سال تک کے بچوں کو کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین لگائی جائے گی۔

اس حوالے سے تعلیمی اداروں کی جانب سے والدین کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور نادرا میں اندراج کرنا بھی ضروری ہو گا۔ بچوں کی ب فارم کےذریعےانٹری کروائی جائے گی۔

قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن سے بچوں کو کورونا سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے اور یہ مہم اس عالمی وبا کو اسکول، گھر اور ہمارے اطراف میں بچوں میں پھیلنے سے روکے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں