اشتہار

انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا، 236 روپے سے تجاوز کرگیا

اشتہار

حیرت انگیز

انٹر بینک میں روپے کی قدر اب تک بھی نہ سنبھل سکی، امریکی ڈالر کے مہنگا ہونے کا سلسلہ آج بھی بدستور جاری ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں اب سے کچھ دیر پہلے تک ڈالر 8 روپے 66 پیسے مہنگا ہو کر 236 روپے 84پیسے کا ہوگیا ہے، امریکی ڈالر اور دیگر کرنسی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 8روپے 66پیسے مہنگا ہوگیا۔

ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 228.18 روپے سے بڑھ کر 236.84 روپے پر بند ہوا، گزشتہ ایک ہفتے میں انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6.50 روپے مہنگا ہوگیا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 234.50روپے سے بڑھ کر 241 روپے پر پہنچ گیا جبکہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا فرق 4.16 روپے تک پہنچ چکا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ یورو 10روپے مہنگا ہوکر 244 روپے پر پہنچ گیا، اور اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 8.50 روپے مہنگا ہوکر 283روپے کا ہوگیا۔

اس کے علاوہ ایک ہفتے میں امارتی درہم 4.40 روپے اضافے سے 68.50 روپے پر پہنچ گیا جبکہ سعودی ریال 2.50 روپے اضافے سے 64.50 روپے کا ہوگیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں