اشتہار

’موسمیاتی تبدیلی کے ذمے دار ممالک پاکستان کی مدد کریں‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں تعینات اسپین کے سفیر جوسے اے ڈی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے ذمے دار ممالک کو پاکستان کی مدد کرنی چاہیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ہسپانوی سفیر جوسے ای ڈی نے لاہور میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تجارت اور ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے جی ایس پی پلس اسکیم میں کردار ادا کرنے پر ہسپانوی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے یورپی یونین میں معاملے پر ہماری حمایت جاری رکھے گا۔

- Advertisement -

اسپین پاکستان کا یورپی یونین میں تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے، سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے اسپین کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

بلیغ الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پاکستان کا موسمیاتی تبدیلیوں میں کردار کم جبکہ نقصان زیادہ ہوا ہے، ملک میں آنے والے حالیہ سیلاب کی وجہ موسمیاتی تبدیلی اور صنعتی آلودگی ہے۔

ہسپانوی سفیر جوسے نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے ذمے دار ممالک کو پاکستان کی مدد کرنی چاہیے، اسپین پاکستان کے ساتھ ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں سال پاکستان میں ہونیوالی غیر معمولی طوفانی بارشوں کے باعث ملک کا 70 فیصد حصہ ڈوبا ہوا ہے، ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور کروڑوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زمین کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے، پاکستان میں سیلاب سے اتنی تباہی پہلے کبھی نہیں‌ دیکھی: انتونیو گوتریس

یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے تفصیلی دورے کے بعد کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے جتنی تباہی پاکستان میں ہوئی ہے، اس پیمانے پر انھوں نے تباہی نہیں دیکھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں