اشتہار

کرغزستان اور تاجکستان کی لڑائی میں تیزی آگئی، 24 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کرغزستان اور تاجکستان کی سرحد پر لڑائی میں تیزی آگئی ہے، بھاری ہتھیاروں کا اسمتعال جاری ہے اور جھڑپوں کے دوران 24 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرغزستان اور تاجکستان کی فرنٹ لائن پر دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان مسلح جھڑپ کا گزشتہ روز آغاز ہوا تھا اور فریقین نے ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے تھے، کرغزستان کا کہنا ہے کہ تاجک فوجی کرغز گاؤں میں داخل ہو گئے ہیں۔ اس لڑائی میں دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف ٹینکس اور راکٹوں سمیت دیگر بھاری ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔

اس جنگ میں اب تک 24 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس کی تصدیق اس بات سے ہوتی ہے کہ کرغزستان وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ ملک کے جنوبی حصے بات کین علاقے کے اسپتالوں میں 24 لاشیں لائی گئی ہیں جب کہ ان جھڑپوں میں کرغز فریق کے کم ازکم 90 افراد زخمی بھی ہوچکے ہیں۔

- Advertisement -

خبر رساں ایجنسی کے مطابق کرغزستان اور تاجکستان کے صدور کے درمیان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران سائیڈ لائن پر ملاقات ہوئی ہےجس میں دونوں ممالک کے سربراہوں نے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازع کی وجہ سے خطے میں زمین، زرعی آبپاشی، جانوروں کے چرانے، اسمگلنگ، سڑکوں کے عام استعمال اور سرحد سے غیر مجاز گزر جیسی وجوہات کی بنا پر خطے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ کرغزستان نے گزشتہ سال 21 مئی سے تاجکستان کے ساتھ سرحدی تنازع کے حل ہونے تک اپنے کسٹم دروازے بند کر دیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں