بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

بھارت میں مودی کی سالگرہ کا دن ’یوم بے روزگاری‘ قرار

اشتہار

حیرت انگیز

جھاڑ کھنڈ: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آج 72ویں سالگرہ ہے اور شہری اس دن کو ’یوم بے روزگاری‘ کے طور پر منا رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست جھاڑ کھنڈ میں یوتھ کانگریس نے نریندر مودی کی سالگرہ کو ’یوم بے روزگاری‘ کے طور پر منایا۔ اس کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی گئیں اور متعدد پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔

رہنما یوتھ کانگریس دین بندھو شرما کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نوجوانوں کو دھوکہ دے رہی ہے، انہوں نے اپنے انتخابی منشور میں ہر سال نوجوانوں کو دو کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا۔

- Advertisement -

دین بندھو شرما نے کہا کہ ملک میں آج مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے جبکہ مودی حکومت کو اس کی بالکل بھی پرواہ نہیں، حکومت گونگے اور بہرے کی طرح کام کر رہی ہے۔

چیئرمین یوتھ کانگریس میڈیا سیل اجول ہرکاش کا کہنا ہے کہ نوجوان اس مہم کے ذریعے نریندر مودی کو پیغام دے رہے ہیں کہ ہم پریشان ہیں، آٹھ سال ہوگئے لیکن نوجوانوں کو نوکریاں نہیں دی گئیں، مودی کو نوجوانوں کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں