اشتہار

حرا خان کا کونسا خواب پورا ہوگیا، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا خان نے ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ کے سیٹ سے ویڈیو شیئر کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حرا خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ خواب کا وہ حصہ جو گزشتہ روز نشر کیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’شوٹنگ کے دوران حرا سے مذاق میں کہا جاتا ہے کہ آپ نے وہاں اونچائی پر بھاگ کر جانا ہے۔‘

- Advertisement -

حرا خان جانے سے پہلے کہتی ہیں کہ ’وہاں اگر کوئی سانپ نکل آیا تو پھر کیا ہوگا۔‘

اداکارہ کے جانے سے پہلے ہی انہیں بتا دیا جاتا ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہے ان سے بس مذاق کیا جارہا تھا۔

واضح رہے کہ حرا خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’وہ پاگل سی‘ میں سارہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں بابر علی، زباب رانا، عمر شہزاد، سعد قریشی، اسماعیل تارا ودیگر شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں