بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

شاہین آفریدی کو ورلڈکپ نہ کھیلنے کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے انجری کا شکار شاہین آفریدی کو ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی نہ کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی جیسے بولرز بہت کم ملتے ہیں وہ پاکستان کا اثاثہ ہیں ان کی ورلڈکپ سے زیادہ اہمیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی اب ری ہیب کے مرحلے میں ہیں ان کا فٹ ہونا ضروری ہے لیکن جیسی ان کی انجری ہے اس لحاظ سے اگر وہ ورلڈکپ نہ بھی کھیلیں تو خیر ہے۔

پاکستانی اوپنرز سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ایک ہی انداز میں کھیلنے والے زیادہ دیر تک کامیاب نہیں رہ سکتے حریف ٹیمیں ان کے خلاف پلان بنا لیتے ہیں۔

عاقب جاوید نے محمد رضوان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ 16 اوورز تک کھیلتے رہے جب وہ اننگز کا آغاز کرنے آئے تو مطلوبہ اوسط 8 رنز فی اوور درکار تھی اور جب وہ آوٹ ہوئے تو 17 رنز پر ایوریج چلی گئی، اس سوچ کے ساتھ آپ زیادہ دیر تک نہیں رہ سکتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں