تازہ ترین

عمران خان کی تیسری ٹیلی تھون میں 3 ارب روپے سے زائد رقم جمع

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے تیسری لائیو انٹرنیشنل ٹیلی تھون میں 3 ارب روپے سے زائد رقم جمع کرلی۔

عمران خان کی پہلی ٹیلی تھون میں 5 ارب 21 کروڑ روپے، دوسری میں 5 ارب روپے سے زائد جبکہ آج تیسری اور آخری ٹیلی تھون میں 3 ارب 57 کروڑ جمع ہوئے۔ تینوں ٹیلی تھون میں 13 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جمع ہوگئے۔

لائی ٹیلی تھون کے موقع پر عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے بے حسی کی انتہا کر دی، بدترین سیلاب اور خراب معاشی صورتِ حال کی وجہ سے ملک بحران میں ہے اور ملک کا سربراہ بیرون ملک چلا گیا، ساتھ وزیر خارجہ کو بھی لے گیا۔

عمران خان نے کہا کہ سیلاب سے سندھ میں زیادہ تباہی ہوئی، یہ سترہ سال سے حکومت کرنے والے بلاول کی ذمے داری ہے لیکن بیرون ملک چلے گئے، پتا نہیں لندن اور امریکا میں کیا فتح کرنا ہے، ملک میں تین کروڑ لوگ سیلاب سے شدید متاثر اور مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چوروں کی عزت میں نہیں کر سکتا، اللہ کا حکم ہے کہ اچھائی کے ساتھ کھڑے ہو اور برائی کے خلاف ہو، جب معاشرہ چوروں کو قبول کر لیتا ہے تو پسپائی کی طرف جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -