لاہور : مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی میں لاہورمیں آٹے کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد جمع کرادی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورمیں آٹے کی قلت کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ، قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے جمع کرائی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان لاہور میں آٹے کی قلت پر گہری تشویش کا اظہار کرتاہے، پنجاب حکومت انتظامی امورمیں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔
قرارداد کے متن میں کہنا ہے کہ لاہورجیسے بڑے شہر میں بھی حکومت نام کی کوئی چیز نظرنہیں آرہی، عوام سرکاری آٹے کی دستیابی کے لئے دکانوں اوت اسٹورز پر مارے مارے پھر رہے ہیں۔
متن کے مطابق سرکاری آٹے کی عدم دستیابی کے باعث 15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1600روپے تک پہنچ گئی، مطالبہ ہے کہ آٹے بحران سے نمٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔