پیر, دسمبر 16, 2024
اشتہار

’پنجاب حکومت کو کوئی خطرہ نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے مشیر اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے ن لیگی رہنماؤں کے بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور تحریک انصاف پنجاب میں اتحادیوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔

عمر چیمہ نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا سیاسی اور انتظامی تجربہ کارآمد ثابت ہو رہا ہے، پنجاب میں گندم اور آٹے کی مصنوعی قلت وفاقی حکومت کی سازش ہے، پنجاب نے وفاق سے ایک ملین ٹن گندم مانگی لیکن وفاقی حکومت نے انکار کردیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تاڑر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ پنجاب حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اور جلد پرویز الہٰی حکومت کا خاتمہ کرکے رہیں گے۔

جلد پرویز الہی حکومت کاخاتمہ کرکے رہیں گے، ن لیگی رہنما کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت زیادہ دیر چلنے والی نہیں ہے، وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ حاصل نہیں کر سکیں گے اور جلد پرویز الہی حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا، عثمان بزدارپنجاب کا ناکام ترین وزیراعلیٰ تھا جب کہ موجودہ باپ بیٹا اس سے بھی بڑھ چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں