تازہ ترین

’شرمندہ ہوں 25 سالوں میں کچھ نہیں کرسکے‘

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج میں شرمندہ ہوں کہ ہم 25 سالوں میں کچھ نہیں کرسکے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں پہلی بار ترقیاتی بجٹ کی آخری سہ ماہی کی قسط جاری نہیں کی گئی، آج میں شرمندہ ہوں کہ ہم 25 سالوں میں کچھ نہیں کرسکے۔

احسن اقبال نے کہا کہ میں اسوقت بھی ڈپٹی چیئرمین تھا جب ہم نے ایٹمی دھماکے کیے تھے اور اس کی پاداش میں ہم پر پابندیاں لگی تھیں، لیکن اس وقت بھی پاکستان نے اپنا پورا بجٹ پیش کیا تھا، ہم نے اپنا انٹرنل ڈیفالٹ کرلیا لیکن ایکسٹرنل ڈیفالٹ بچا رہے تھے۔

وفاقی وزیر نے سوال کیا کہ کیا ہم نوجوانوں کیلئے ایسا پلیٹ فارم دے سکتے ہیں کہ وہ پاکستان کو اوپر لے جائیں؟

Comments

- Advertisement -