تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

روسی صدر سے ملاقات میں شبہاز کی کانپیں ٹانگ رہی تھیں، عمران خان

چکوال: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف جیسے لوگوں کو ہم پرمسلط کیا گیا، جب یہ روسی صدر سے ملا تو اس کی کانپیں ٹانگ رہی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق چکوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو پر تنقید کے نشتر چلائے اور کہا کہ شہبازشریف جب پیوٹن سےملاتو وجہ کیا تھی ؟ کیونکہ کانپیں ٹانگ رہی تھیں؟ امپورٹڈ وزیراعظم کو روسی صدرکے ساتھ بیٹھ کرحرکتیں کرتےسب نےدیکھا اور جگ ہنسائی ہوئی۔

عمران خان نے کہا کہ ایسے ہی نواز شریف کی بھی اوباما کیساتھ ملاقات میں کانپیں ٹانگ رہی تھیں، نواز شریف تو اتنا خوف زدہ تھا کہ شکریہ بھی پڑھ کر ادا کیا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سو شیروں کی فوج جس کا سردارگیدڑہو وہ ہارجائے گی، شہبازشریف کو کہتا ہوں کہ ملکوں سےمانگنےکےبجائےجو پیسہ چوری کیا وہ ہی واپس لےآتے، ان دونوں ٹبر نےجو تیس سال سے چوری کی ، اگر وہ آدھا بھی پیسہ لےآؤتو مانگنےکی ضرورت نہ پڑے۔

چکوال جلسے سے خطاب میں عمران خان نے سندھ میں سیلابی صورت حال کا ذمے دار پیپلز پارٹی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں چودہ سال سے حکومت کررہی ہے، ان لوگوں نے نہروں پرپیسے لگانے کےبجائے دبئی کےدوروں پرتوجہ دی۔

آج پورا سندھ سیلاب میں ڈوبا پڑا ہے، مجھے خدشہ ہے کہ سندھ میں جہاں پانی کھڑاہوا ہے وہاں گندم پیدا نہیں ہوگی، مگر بے حسی کا یہ عالم ہے کہ پیپلز پارٹی کا سربراہ بلال بھٹو منہ اٹھا کر باہر چلاگیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ذوالفقاربھٹو سےمیرے اختلافات ہونگے لیکن وہ بہادر لیڈرتھے۔

چکوال کے جلسے عام سے خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ زرداری اپنے دیسی ولایتی بچے کو پارٹی چیئرمین بنادیگا تو اس کا اعتزازسےکیا مقابلہ؟ پیپلز پارٹی میں میرٹ ہوتا تو آصف زرداری یا بلاول نہیں بلکہ اعتزازاحسن پارٹی چیئرمین ہوتے۔

یہی حال نون لیگ کا ہے، یہاں بھی میرٹ ہوتاتو نوازشریف،شہبازشریف یا حمزہ پارٹی سربراہ نہیں ہوتے۔

Comments

- Advertisement -