اشتہار

نانبائی ایسوسی ایشن نے حکومت کو وارننگ دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: آٹے کی بڑھتی قیمتوں نے ہر شہری کے اوسان خطا کردئیے، ایسے میں روٹی نان بائی ایسوسی ایشن نے حکومت کو دھمکی دے ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی روٹی نان بائی ایسوسی ایشن نے آٹے کی بڑھتی قیمتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چند روز کے دوران فائن آٹا 7400 سے بڑھ کر 9000 ہو چکی۔

اسی طرح 20 کلو آٹے کا تھیلا بھی مہنگا ہو گیا، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اخراجات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

- Advertisement -

روٹی نان بائی ایسوسی ایشن نے حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر آٹے اور میدے کی قیمتیں کنٹرول نہ کیں تو روٹی 20 اور نان 30 روپے تک کرنے پر مجبور ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے تباہی: ملک میں بجٹ خسارہ بے قابو ہوسکتا ہے

دوسری جانب دیگر شہروں کی طرح وفاقی دارالحکومت میں بھی آٹا مہنگا اور نایاب ہوگیا ہے، سرکاری نرخوں پر ملنے والا آٹا عام عوام کو میسر نہیں لیکن دیگر مارکیٹس میں ملنے والا پندرہ کلو کا آٹا 1600 سے 1800 پر مل رہا جو کہ عوام عوام کی دسترس سے باہر ہے۔

اسلام آباد کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر عوام قطاروں اور گیٹ پر بیٹھے آٹے کی راہ میں کئی کئی گھنٹوں سے بیٹھنے پر مجبور ہیں، لیکن انہیں آٹا ملنے کی امید نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں