اشتہار

سبسڈائز 20 کلو آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، غریب عوام بے حال

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے 20 کلو آٹے کا تھیلا1310روپے تک جا پہنچا، فلور ملز مالکان نے مبینہ طور پر نرخوں میں من مانا اضافہ کرڈالا۔

بجلی، پٹرول، سبزی اور گوشت کی قیمتوں میں اضافے ساتھ ہی آٹے کی قیمت بھی مزید بڑھا دی گئی مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوگیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فلور ملز مالکان نے 20کلو آٹے کا تھیلا330روپے مہنگا کردیا، سبسڈائز20کلو آٹے کی قیمت980سے بڑھاکر1310روپے کردی گئی۔

- Advertisement -

دوسری جانب فلورملز مالکان کا موقف ہے کہ سرکاری گندم کی قیمت1765 سےبڑھاکر2300روپےمن کردی گئی، سرکاری گندم کی قیمت بڑھنے سے سستے آٹے کی نئی قیمت مقررکی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فی کلو آٹےکی قیمت16روپے50پیسے بڑھادی گئی ہے، آٹے کی قیمت میں اضافہ بدھ سے نافذالعمل ہوگا۔

مہنگائی کے اس دور میں سستا آٹا نہ ملنے پر شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ اتنا مہنگا آٹا کیسے خریدیں؟ پہلے عام دکانوں سے کھلا آٹا مل جاتا تھا، اب وہ بھی دستیاب نہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ چکی مالکان اس سے بھی مہنگا آٹا بیچ رہے ہیں، کہتے ہیں کہ گندم 500 روپے فی من مہنگی ہوگئی ہے تو وہ سستا آٹا نہیں بیچ سکتے۔

دکانداروں اور شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ آٹے کی سپلائی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اسکی قیمت پر بھی نظرثانی کی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں