اشتہار

حیمرا اصغر اور سیم علی الجھ پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’تماشہ‘ میں حمیرا علی اور سیم علی الجھ پڑے۔

رئیلٹٰ شو ’تماشہ ‘ میں رؤف لالہ، مائرہ خان، مریحہ صفدر، نعمان جاوید، حمیرا اصغر علی، سحر بیگ، آمنہ ملک، نگاہ جی، سعدیہ امتیاز، عمر عالم، سیم علی، فائزہ خان ودیگر شریک ہیں۔

گزشتہ دن حمیرا اصغر اور سیم علی کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔

- Advertisement -

حمیرا اصغر سیم علی سے فائنل سے متعلق گفتگو کرنے آتی ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ ’آپ کو لگتا ہے کہ آپ منہ اٹھا کر مجھ سے بات کرنے آجائیں گی۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’میں اس وقت اپنے دوستوں سے بات کررہا ہوں آپ کیوں بیچ میں آگئی ہیں۔‘

حمیرا کہتی ہیں کہ ’میں کھڑی ہوں تو آپ نے مجھ پر حملے کرنے شروع کردیے، آپ کے آمنہ کے پھڈے میں، میں آپ کی سائیڈ لے رہی تھی۔‘

رؤف لالہ بیچ میں جھگڑا ختم کروانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن دونوں لڑائی کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں۔

حمیرا کہتی ہیں کہ ’میں نے آپ کو پانی دیا تھا جس پر سیم کہتے ہیں کہ میں نے بھی آج آپ کے آگے روٹی رکھی ہے۔‘

سیم کہتے ہیں کہ ’میں کسی کا دم چھلا بنوں یا نہ بنوں یہ میری گیم ہے۔‘

حمیرا کہتی ہیں کہ ’کافیاں چوری کی آپ نے بریڈ بھی چوری کی یہ میں نے بولا تھا کیا لیکن وہ کہتے ہیں اس کا جوابدہ میں ہوں۔‘

تماشہ میں اس بار کون ہوگا باہر؟ اور کون کھیلے گا اگلا ٹاسک؟ یہ جاننے کے لیے رئیلٹی شو دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں