اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ایم کیو ایم کی بلدیاتی انتخابات اور عوامی رابطہ مہم کیلیے حکمت عملی طے

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے آئندہ ماہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات اور عوامی رابطہ مہم کے لیے حکمت عملی طے کرلی ہے۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ بلدیاتی انتخابات اور عوامی رابطہ مہمات کے حوالے سے کراچی ضلع شرقی اور کورنگی کے مختلف ٹاؤنز کے ذمے داران کا اجلاس ہوا جس میں ایم کیو ایم قیادت نے ذمے داران کو ہدایات دیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ذمے داران کو ہدایت کی کہ وہ بلدیاتی الیکشن کے لیے اپنی تیاریاں جاری رکھیں اور عوامی رابطوں میں تیزی لائیں۔

انہوں نے کہا کہ جبر کے باوجود ذمے داران اور کارکنان کی ثابت قدمی تحریک کا اثاثہ ہے، کارکنان نے اپنے صبراور برداشت سے جابر قوتوں کو شکست دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم نے کے ایم سی چارجز کو بھتہ وصولی قرار دیدیا

خالد مقبول کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم صرف کارکنان اور عوام کی ہے، تمام ذمے داریاں عارضی ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں