ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

بھارت میں مچل جانسن کے کمرے سے سانپ نکل آیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں لیجنڈز لیگ کرکٹ کے لیے موجود آسٹریلیا کے سابق تیز گیند باز مچل جانسن کے ہوٹل کے کمرے سے سانپ نکل آیا۔

مچل جانسن ریاست اترپدیش کے شہر لکھنؤ کے ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کمرے سے برآمد ہونے والے چھوٹے سانپ کی تصاویر اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ سے شیئر کیں جنہیں دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

سابق آسٹریلوی کھلاڑی نے کیپشن میں لکھا: ’کسی کو معلوم ہے کہ یہ کس قسم کا سانپ ہے؟ یہ میرے کمرے کے دروازے پر موجود تھا‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mitchell Johnson (@mitchjohnson398)

انہوں نے ایک اور پوسٹ کے کیپشن میں لکھا: ’سانپ کے سر کی ایک بہترین تصویر مل گئی۔ میں ابھی تک تذبذب میں ہوں کہ یہ دراصل ہے کیا۔ بہر حال، یہ لکھنؤ میں ایک دلچسپ قیام ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mitchell Johnson (@mitchjohnson398)

لیجنڈز لیگ کرکٹ میں سابق کرکٹرز کی ایک بڑی تعداد شرکت کے لیے موجود ہے۔ مچل جانسن ’انڈیا کیپٹلز‘ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں