اشتہار

‘عمران خان اوور سیز پاکستانیوں کے حقوق کی توانا آواز ہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق کی توانا آواز ہیں۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عمران خان اوور سیز پاکستانیوں کے حقوق کی توانا آواز ہیں، عمران خان کی کال پر  ہی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے سیلاب متاثرین کیلئے دل کھول کرعطیات دیئے ہیں۔

پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ان کو بروقت ریسکیو کرنے کے ساتھ ریلیف کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

- Advertisement -

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں