بھارت میں ایک ظالم ڈاکٹر نے پالتو کتے کو اپنی کار سے باندھ کر گھسیٹا جس کے نتیجے میں معصوم جانور کو شدید چوٹیں آئیں اور اس کی ایک ٹانگ فریکچر ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ راجھستان کے شہر جودھ پور میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت رجنیش گوالا کے نام سے ہوئی ہے جو راجستھان کے سرکاری اسپتال میں پلاسٹک سرجن ہے، اس کے خلاف جانوروں کے ساتھ ظالمانہ سلوک کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا گیا۔
The person who did this he is a Dr. Rajneesh Gwala and dog legs have multiple fracture and this incident is of Shastri Nagar Jodhpur please spread this vidro so that @CP_Jodhpur should take action against him and cancel his licence @WHO @TheJohnAbraham @Manekagandhibjp pic.twitter.com/leNVxklx1N
— Dog Home Foundation (@DHFJodhpur) September 18, 2022
کتے کو گاڑی سے باندھ کر گھسیٹنے کے دوران سڑک پر موجود لوگوں نے اس منظر کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی جس کے بعد پولیس ایکشن میں آئی۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ڈاکٹر کے خلاف سخت قانون کارروائی اور ملزم کو سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔