ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

بھارت میں کھلاڑیوں کو ٹوائلٹ میں کھانا دینے کی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست اترپردیش میں کبڈی کے کھلاڑیوں کو بیت الخلا میں کھانا پیش کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی جس پر مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ویڈیو 16 ستمبر کو لڑکیوں کے انڈر 17 ریاستی سطح کے کبڈی ٹورنامنٹ کے دوران بنائی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھلاڑی گندے اور بدبودار بیت الخلا میں چاول اور سبزی کا سالن برتنوں میں لے کر وہی کھا رہے ہیں۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد اترپردیش حکومت نے سہارنپور کے اسپورٹس آفیسر کو معطل کر دیا۔ آفیسر کا کہنا تھا کہ جگہ کی کمی کے باعث کھلاڑیوں کو ٹوائلٹ میں کھانا دیا گیا۔

سہارنپور کے مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ ٹوائلٹ میں کھانا پیش کرنے کی شکایت بھی ملی تھی، مذکورہ واقعے پر انکوائری کا حکم دے دیا، رپورٹ آنے کے بعد آفیسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ادھر اپوزیشن جماعت کانگریس نے اپنے ردعمل میں کہا کہ بی جے پی حکومت مختلف مہمات پر کروڑوں روپے خرچ کر سکتی ہے مگر اس کے پاس کھلاڑیوں کے لیے مناسب انتظامات اٹھانے کے لیے پیسہ نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں