اشتہار

نیب کا 25 سال پرانے کیسز کا ترمیمی ایکٹ کے تحت جائزہ لینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب) نے پچیس سال پرانے کیسز کا بھی ترمیمی ایکٹ کے تحت جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب قانون میں تبدیلی کے بعد اہم پیشرفت سامنے آئی ، نیب نے پچیس سال پرانے کیسز کا بھی جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرانے مقدمات کا بھی ترمیمی ایکٹ کے تحت جائزہ لیا جائے گا، آصف زردای کیخلاف پرانے مقدمات پر بھی نظر ثانی کی جائے گی۔

- Advertisement -

نیب ذرائع نے بتایا کہ ارسس ٹریکٹر ، اے آر وائی گولڈ ریفرنس ، ایس جی ایس کوٹیکنا ، پولو گراونڈ مقدمات پر بھی دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

نیب نے نظرثانی کیلیے ہائیکورٹ میں زیر التوا اپیلوں پر مہلت لینے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے،

نیب نے پرانے کیسز سے متعلق وزارت قانون سے رائے مانگی تھی تاہم وزارت قانون نے رائے دینے سے گریز کیا تھا اور نیب کو خود فیصلہ کرنے کا کہا تھا۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں آصف زرداری کی 25 سال پرانے کیسز میں بریت کیخلاف نیب اپیلوں پر سماعت ہوئی۔

نیب نے نئے قانون کے تحت کیسز کا جائزہ لینے کیلئے مہلت مانگ لی اور کہا ایک ہفتے میں پراسیکیوٹر جنرل کیسز کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

عدالت نے نیب کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں