منگل, فروری 4, 2025
اشتہار

سیلاب متاثرہ بزرگ خاتون کی معصومیت، مائیک کانوں پر لگالیا

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: سیلاب متاثر بزرگ خاتون کی سادگی اور معصومیت دیکھ کر رپورٹر کو دل بھر آیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے چوبیس اضلاع ان دنوں سیلابی پانی سے گھرے ہوئے ہیں جن میں حیدر آباد بھی شامل ہے، اے آر وائی نیوز سیلاب سے متعلق گاہے بگاہے اپنے ناظرین تک پہنچانے میں مصروف عمل ہے۔

ایسی ہی ایک نیوز رپورٹ نے رپورٹر کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا صارفین کو غمگین کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   وڈیرے کے اشارے پر خواتین کا سیلاب متاثرین کی مدد کرنے والی سماجی ورکر پر حملہ

خبر کچھ ایسی ہے کہ لطیف آباد نمبرگیارہ کی ضعیف العمر خاتون کے گھر پانی بھر گیا تھا، اے آر وائی کی ٹیم جب خاتون سے بات چیت کے لئے متاثرہ جگہ پہنچی اسی دوران رپورٹر نے ان کے جذبات لوگوں تک پہنچانے کے لئے مائیک آگے کیا تو بھولی بھالی بزرگ خاتون سمجھ نہ سکی۔

سیلابی صورت حال سے پریشان خاتون کی سادگی اور معصومیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے مائیک کو اپنے کانوں میں لگالیا اور کہنے لگیں کہ کہا ہمارے گھرمیں پانی بھرگیا، بہت نقصان ہوگیا،نکالنا ہے تو نکال دو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں