منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

حیدر علی کے شاندار کیچ کی ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں حیدر علی کے شاندار کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری پہلے ٹی 20 میچ میں حیدر علی نے ناقابل یقین کیچ تھام کر سب کو حیران کردیا۔

انگلش ٹیم کی پہلی وکٹ 19 رنز پر گری جب فل سالٹ 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

حیدر علی نے شاہنواز دھانی کی گیند پر فل سالٹ کا شاندار کیچ پکڑا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گیند باؤنڈری لائن سے باہر جارہی ہے لیکن حیدر علی نے کیچ پکڑ کر خود بھی کمال انداز میں بیلنس کیا اور فال سالٹ کی وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 159 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں