اشتہار

پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح بُری طرح متاثر ہونے کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے خطرے کی گھنٹی بجا دی اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح بُری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی گروتھ میں کمی کی پیش گوئی کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.5 فیصد رہ سکتی ہے۔

سیلاب اور بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث معاشی شرح نمو میں کمی کا خدشہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران 6.0 فیصد کی معاشی شرح نمو ریکارڈ کی گئی تھی۔

- Advertisement -

کچھ روز قبل ماہر معاشیات مزمل اسلم نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ تجربہ کار معاشی ٹیم 6 فیصد کی گروتھ کو 0.6 فیصد پر لے آئی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ بلومبرگ اب رواں سال پاکستان کی شرح نمو 0.6 فیصد توقع کر رہا ہے، یعنی تجربہ کار معاشی ٹیم 6 فیصد کی گروتھ 0.6 فیصد پر لے آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلومبرگ اکنامکس کے مطابق سیلاب سے ساڑھے 8 ارب ڈالر کے نقصانات ہوئے، پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ تین چوتھائی سے زیادہ کم ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں