جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

مائنس کرنے والے خود ہی مائنس ہو رہے ہیں، بابر اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ماہر قانون بابر اعوان کا کہنا ہے کہ سارا ڈیزائن ہے کہ مائنس ون کیا جائے جو نہیں ہونا، مائنس کرنے والے خود ہی مائنس ہو رہے ہیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں بابر اعوان نے کہا کہ ’الیکشن کمیشن آف پاکستان‘ ’الیکشن کمیشن آف پی ڈی ایم‘ بن چکا ہے، الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم سے متعلق ابھی تک آرڑر جاری نہیں کیا، الیکشن کمیشن نہ عدالت ہے نہ ٹریبونل۔

بابر اعوان نے کہا کہ آئین میں واضح ہے کہ توہین عدالت کا اختیار صرف سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کو ہے، الیکشن کمیشن کو خود سوچنا چاہیے کہ وہ اپنا مذاق بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سارے راستے بند ہو چکے صرف الیکشن کا راستہ کھلا ہے، الیکشن کمیشن کا کام صاف شفاف الیکشن کرانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں دیوار سے نہ لگاؤ وہ دیوار گر جائے گی، شہباز شریف پہلا وزیر اعظم ہے جو ملک ڈوبا ہوا ہے اور امریکا بوٹ پالش کرنے گیا ہے، یہ اقوام متحدہ نہیں امریکا گئے ہیں کیوں کہ ان کو ملازمت وہیں سے ملی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں