ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

روس سے پہلی خصوصی ریلیف پرواز امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : روس سے پہلی خصوصی ریلیف پرواز سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر پاکساتان پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق روس کی جانب سے بھی سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

روس سے پہلی خصوصی ریلیف پرواز امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئی، امدادی سامان میں چاول،خوردنی تیل، دودھ ، خیمے، پانی اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

اس موقع پر روسی قونصل جنرل ،وزارت خارجہ ،این ڈی ایم اے افسران ایئرپورٹ پر موجود تھے ، روسی قونصل جنرل نے امدادی سامان متعلقہ حکام کے حوالے کیا۔

امدادی سامان سندھ حکومت کے صوبائی وزیر رسول بخش چانڈیو نے وصول کیا۔

اس سے قبل جرمنی، ٹوکی اور امریکا سمیت کئی ممالک بھی پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے امداد روانہ کر چکے ہیں۔

سامان میں خیمے، کمبل، کھانے پینے کی اشیا پاکستان کو سیلاب متاثرہ افراد کے لیے بھیجی گئیں ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں