اشتہار

انجلینا جولی کا سندھ میں دوسرا دن، تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

خطرناک ایکشنز سے بھرپور فلمیں کرنے والی ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کا سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں خواتین سے ملاقاتوں کا سلسلہ آج بدھ کو بھی جاری رہا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے تباہی کا جائزہ لینے اور متاثرین سے ملاقات کے لیے ہالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی آج بھی سندھ کے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہی ہیں۔

- Advertisement -

گزشتہ روز انھوں نے سندھ کے شہر دادو کا دورہ کیا تھا، جہاں انھوں نے متاثرہ خواتین سے ملاقات کی، انجلینا نے خواتین کے مسائل سنے اور ان کی ہمت بڑھائی۔

انجلینا جولی نے بچوں سے بھی ملاقات کی، انھوں بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ ان دوروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، اور صارفین نے ان کی پاکستان آمد کو بے حد سراہا۔

صارفین سوشل میڈیا پر انجلینا جولی کو حقیقی پبلک فگر قرار دے رہے ہیں، جو آفت زدہ علاقوں میں مصیبت زدہ لوگوں سے ملنے کے لیے کہیں بھی جانے سے نہیں گھبراتیں۔

یاد رہے کہ انجلینا جولی 2010 کے سیلاب اور 2005 کے زلزلے کے بعد بھی پاکستان آئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں