جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

ٹرینوں کے نئے ٹائم ٹیبل اور روٹس کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ ریلوے نے ٹرینوں کا نیا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 15 اکتوبر 2022 سے سردیوں کے ٹائم ٹیبل میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں جس میں ٹرینوں کی آمد و رفت کے اوقات اور روٹس میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔

27اپ اور 28 ڈاؤن شالیمار ایکسپرس ملتان اور فیصل آباد کے بجاۓ براستہ خانیوال ساہیوال چلائی جائے گی۔ شالیمار ایکسپریس کے ڈرگ روڈ اور لانڈھی کے اسٹاپ بھی ختم کردیے گئے ہیں۔

45اپ پاکستان ایکسپرس 01:00 بجے کے بجاۓ دوپہر 02:30 بجے کراچی سے راولپندی روانہ ہو گی۔

قراقرم لاہور اور کراچی سے بیک وقت دوپہر 03:00 بجے روانہ ہو گی، اس ٹرین کا بہاولپور میں بھی اسٹاپ بحال کردیا گیا ہے۔

9اپ علامہ اقبال ایکسپریس کراچی سے سیالکوٹ کے لیے دوپہر 03:30 پر روانہ ہوا ہو گی۔ روال ایکسپرس کا چک لالہ میں اسٹاپ ختم کردیا گیا ہے۔

پاک بزنس ایکسپریس بھی ملتان کے بجاۓ براستہ جہانیاں چلائی جائے گی ۔ واضح رہے کہ کراچی اور لاہور کے درمیان ریلوے آپریشن 27 دن سے معطل ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں