اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

قومی اسکواڈ کو سیکیورٹی کی جانب سے نیا ہدایت نامہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے اسکواڈ کو سیکیورٹی کی جانب سے نیا ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔

قومی اسکواڈ کو جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑی باہر سے کھانا نہیں منگوا سکیں گے جبکہ کہیں جانے سے پہلے چوبیس گھنٹے قبل اطلاع دینا ہوگی۔

دوسری جانب سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ٹیموں کو صدارتی سطح کی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے اس کے جو بھی قوانین ہیں اس پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، اگر کسی کھلاڑی کو باہر جانا ہے تو وہ 24گھنٹے قبل سکیورٹی کو آگاہ کریں گے اور انہیں مکمل سکیورٹی فراہم کرکے وہاں لے کر جایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسی طرح کی سیکیورٹی تھی لیکن کھلاڑیوں کو باہر سے کھانا آرڈر کرنے کی اجازت تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے کراچی میں موجود ہیں دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں