جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

اعظم خان نے برق رفتار نصف سنچری بنا ڈالی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر اعظم خان نے کیریبئن پریمیئر لیگ میں برق رفتار نصف سنچری جڑ دی۔

قومی ٹیم کے ہارڈ ہٹر بیٹر اعظم خان نے نصف سنچری کی بدولت بارباڈوس رائلز نے پیٹریوٹس کو شکست دے دی۔

اعظم خان نے 42 گیندوں پر 64 رنز کی اننگز کھیلی ان کی اننگ میں 5 چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔

انہوں نے نصف سنچری بناتے ہوئے 103 میٹر کا بلند و بالا چھکا بھی لگایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

اعظم خان کو ڈیوائن براوو نے فلیچر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں اعظم خان شامل نہیں ہیں جبکہ رضوان کے ساتھ نوجوان وکٹ محمد حارث کو شامل کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں