جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

وزیراعظم نے آئی ایم ایف کو سیلاب سے ملکی معیشت پر پڑنے والے دباؤ پر اعتماد میں لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کو سیلاب کے باعث ملکی معیشت پر پڑنے والے دباؤ پر اعتماد میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹرمکرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف نے آئی ایم ایف کاپروگرام جاری کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقتصادی ترقی کیلئےمؤثراصلاحات پرکام کررہاہے۔

- Advertisement -

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معاشی اصلاحات سے پاکستان معاشی اعتبارسے اپنےپاؤں پرکھڑا ہو گا،

دوران ملاقات وزیراعظم نےسیلاب کےباعث ملکی معیشت پر پڑنے والے دباؤ پر اعتمادمیں لیا ، جس پر ایم ڈی آئی ایم ایف نے سیلاب سے ہوئے جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

خیال رہے وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران اہم ملاقاتیں ہوئیں ۔

شہباز شریف کی امریکی وزیر خارجہ بلنکن سے ملاقات اجلاس کے دوران سائیڈ لائن پر ہوئی، جس میں امریکی وزیر خارجہ نے سیلاب سے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں امریکہ ،پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں