15 سالوں سے شوبز انڈسٹری سے منسلک معروف امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین نے تنقید سے نمٹنے کا آسان طریقہ بتا دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ’گڈ مارنگ امریکا‘ کو انٹرویو کے جب میزبان نے کم کارڈیشین سے پوچھا کہ کیمرے کا سامنا کرتے ہوئے آپ کو 15 سال ہوگئے، اس طویل عرصے سے آپ اور اہل خانہ عوامی تنقید کا سامنا کیسے کرتے ہیں؟
مزید پڑھیں: کم کارڈیشین کی ایک اور محبت ناکام ہوگئی
کم کارڈیشین نے جواب میں کہا کہ تنقید سے نمٹنا اب آسان ہوگیا ہے کیوں کہ میرے خیال سے آپ کو ایک مقام حاصل کرنا ہوتا ہے جہاں زیادہ شور ہو، ایک دوسرے کا ساتھ ہو اور ایک اچھا سپورٹ سسٹم ہو۔
انہوں نے کہا کہ میں تنقید کا سامنا اپنی فیملی کے تعاون کے بغیر نہیں کر سکتی کیوں کہ جب ہر جگہ شور ہو اور کوئی آپ سے یہ کہہ دے: ’ہم جانتے ہیں سچ کیا ہے اور دراصل ہو کیا رہا ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا‘۔
مزید پڑھیں: ڈاکو نے کم کارڈیشین کو لوٹنے کی اصل وجہ بتا دی
ٹی وی اسٹار نے کہا کہ مجھے اچھا لگتا ہے کہ جب ایک ہی وقت پر ہمیں کئی تجربات سے گزرنا پڑے اور ایسے میں ہم ایک دوسرے کو سپورٹ بھی کریں۔