ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض نے پنجے گاڑ لیے

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض نے پنجے گاڑ لیے ہیں اور 24 گھنٹوں کو دوران مزید 4 متاثرین دم توڑ گئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 سیلاب متاثرین کا انتقال گیسٹرو کے باعث ہوا ہے، مرنے والوں میں 2 مرد اور دو خواتین شامل ہیں جن میں سے تین کا تعلق ضلع جامشورو اور ایک کا ٹھٹھہ سے ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ سیلاب زدہ علاقوں میں 3 روز میں 10 متاثرین انتقال کرچکے ہیں اور یکم جون تاحال 328 سیلاب متاثرین زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ سمیت بلوچستان، کے پی اور جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں، تاہم اس صورتحال میں بھی سندھ صوبہ دیگر کے مقابلے میں زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔

ملک بھر میں یومیہ بنیادوں پر ہزاروں کی تعداد میں متاثرین مختلف وبائی امراض جن میں گیسٹرو، جلد، آنکھوں، پیٹ سمیت دیگر امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں