اشتہار

جنگلی بھینسے نے مسافروں سے بھرے رکشے کو ٹکر مار دی، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں سڑک پر ایک جنگلی بھینسے نے وہاں سے گزرنے والے مسافروں سے بھرے رکشے کو ٹکر ماردی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

یہ ویڈیو بھارتی ریاست کیرالہ میں رات کے وقت کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مسافروں سے بھرا رکشا سڑک سے گزر رہا ہے کہ اچانک جنگلی بھینسا نکل کر سامنے آجاتا ہے اور زور اپنے بڑے سینگوں سے رکشے کو اچھال دیتا ہے۔ تاہم خوش قسمتی سے رکشے ہوا میں اچھلنے کے بعد الٹنے کے بجائے واپس اپنی اصل حالت میں زمین پر آجاتا ہے۔

اس خطرناک منظر کی ویڈیو اس رکشے کے پیچھے آنے والے ایک کار کے مسافر نے بنائی، ویڈیو میں کار میں سوار شخص اپنے ساتھیوں سے مقامی گفتگو میں بات بھی کرتا سنا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

چند سیکنڈ پر مبنی اس خطرناک ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ بھینسا رکشے پر حملہ کرنے کے بعد دوبارہ پلٹ کر واپس آتا ہے تاہم کچھ لمحے رکنے کے بعد وہ پرسکون انداز میں واپس چلا جاتا ہے جیسے کہ کچھ ہوا ہی نہ ہو۔

 

یہ سنسنی خیز ویڈیو فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی جس کو اب تک لاکھوں کی تعداد میں لائیکس ملنےکے ساتھ ہزاروں تبصرے کیے جاچکے ہیں جب کہ کچھ صارفین نے اس پر مشورے بھی دیے ہیں۔

کئی صارفین نے مشورہ دیا ہے کہ رات کے وقت ایسی سڑکوں سے گزرتے ہوئے اپنی گاڑیوں کی لائٹس بند کردیں، کچھ صارفین نے مزاحیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگلی بھینسے نے انہیں باہو بلی کی یاد دلا دی۔

صارفین کی بڑی تعداد ویڈیو میں جنگلی جانور کا غصیلا انداز اور طاقت دیکھ کر حیران بھی رہ گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں