پیر, جنوری 6, 2025
اشتہار

عنایا خان نے مداحوں سے رائے مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عنایا خان نے وائرل ویڈیو پر مداحوں سے رائے مانگ لی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عنایا خان نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں میک اپ کے بغیر اور میک اپ میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

عنایا ویڈیو میں بغیر میک اپ کے نظر آتی ہیں لیکن فوری ہی وہ میک اپ کرکے آجاتی ہیں۔

- Advertisement -

اداکارہ نے پوچھا کہ اس ویڈیو کو دس میں سے آپ کتنے نمبر دیں گے؟

ان کے پوچھنے پر زیادہ تر انسٹا صارفین دس میں دس نمبر دے رہے ہیں اور ان کی خوبصورتی کی تعریف بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل عنایا خان نے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں بتایا تھا کہ مجھے گلوکاری کا شوق تھا، کبھی اداکاری کی جانب آنے کا ارادہ نہیں تھا لیکن ایک دو اشتہار کرنے کے بعد اندازہ ہوا کہ اداکاری بھی کرسکتی ہوں۔

عنایا خان کا کہنا تھا کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ اداکاری کروں گی لیکن اب ڈراموں میں آگئی ہوں تو بہت اچھا لگتا ہے۔

یاد رہے کہ عنایا خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میرے اپنے‘ میں ’مریم‘ نامی لڑکی کا منفی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں علی عباس، حاجرہ یامین، زویا ناصر، زینب شبیر، وسیم عباس، آغا مصطفیٰ حسن، اسامہ خان ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں