اشتہار

بابر اعظم نے تمام کپتانوں کو پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: رنز مشین بابر اعظم بطور کپتان 10 سنچریاں اسکور کرنے والے پہلےپاکستانی بن گئے ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں بابر اعظم نے ناقابل شکست 110 رنز کی اننگ کھیلی ان کی اننگ میں 11 چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔

اس سنچری کے ساتھ ہی بابر اعظم بطور کپتان 10 سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

- Advertisement -

بابر نے بطور کپتان 84 اننگز میں 10 سنچریاں اسکور کیں جبکہ انضمام الحق نے 189 اننگز میں 9 سنچریاں اسکور کی تھیں۔

مصباح الحق 189 اننگز میں 8 سنچریاں، عمران خان نے 186 اننگز میں 6 اور اظہر علی اور جاوید میانداد نے بطور کپتان پانچ، پانچ سنچریاں اسکور کی تھیں۔

علاوہ ازیں بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں دو سنچریاں بنانیوالے پہلے پاکستانی بن گئے۔

پاکستانی کپتان نے انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار سنچری بنائی اس سے قبل انہوں نے جنوبی افریقا کیخلاف 122 رنز کی اننگز 2021 میں کھیلی تھی۔

بابر اعظم پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں