ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضداراور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 3.3ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز خضدار کے قریب تھا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہی شہری خوف کا شکار ہوکر اپنے گھروں اور دکانوں سے باہر آگئے اور کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرنے لگے، فوری طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کے کئی شہر زلزلے سے لرز اٹھے

اس سے قبل رواں سال جون میں بھی خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جن کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 جبکہ زلزلے کا مرکز خضدار سے 60 کلو میٹر دور شمال میں تھا۔

رواں سال مئی میں بھی خضدار میں درمیانے درجے کی شدت کے زلزلے سے کم از کم 80 مکانات منہدم ہوئے تھے جس کے باعث 200 سے زائد خاندان بے گھر ہو گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں