اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

حجاب نہ پہننے پر ایرانی صدر نے انٹرویو منسوخ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

حجاب نہ پہننے پر ایران کے صدر نے خاتون اینکر کو انٹرویو دینے سے انکار کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر نیویارک میں سی سی این کی معروف اینکر کرسچن امانپور کی جانب سے حجاب سے انکار پر ایرانی صدر نے ان کے ساتھ طے شدہ انٹرویو منسوخ کر دیا۔

سی این این کی چیف انٹرنیشنل اینکر جو ماضی میں کئی بار ایرانی صدور کا انٹرویو کر چکی ہیں انہیں حجاب کرنے کا مشورہ دیا گیا جس پر انہوں نے صاف انکار کر دیا۔

ٹوئٹر پر اینکر نے انٹرویو کے لیے رکھی گئی خالی کرسی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ چونکہ وہ اس وقت نیویارک میں موجود ہیں اس لیے ان پر کوئی ایسا قانون لاگو نہیں ہوتا کہ وہ حجاب کریں۔

انہوں نے لکھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا یہ کسی بھی میڈیا کو دیا جانے والا پہلا انٹرویو تھا، ہم نے بھرپور تیاری کی تھی تاہم مقررہ وقت سے قبل ایرانی صدر کے اسٹاف سے حجاب کا پیغام موصول ہوا جس پر انہوں نے ہیڈاسکارف لینے سے انکار کر دیا۔

واضح رہے کہ اس وقت ایران میں حجاب کے خلاف مظاہروں میں شدت آگئی ہے اور حکومت مخالف احجاج کئی شہروں تک پھیل گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں