جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

تیسرا ٹی 20، انگلینڈ نےپاکستان کو باآسانی زیر کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انگلینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو با آسانی 63 رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز میں 1-2 برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے 222 رنز کے جواب میں پاکستان 8وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بناسکی، شان مسعود66اورخوشدل شاہ29رنزبناسکے،اس کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، افتخار احمد اور حیدر ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ اورعادل رشیدنے2،2کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔اس سے قبل انگلینڈ نے ہیری بروک اوربین ڈکٹ کی طوفانی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان کو 222 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا تھا، ہیری بروک اوربین ڈکٹ کی طوفانی نصف سنچریاں بنائیں۔

- Advertisement -

بروک اور ڈکٹ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں انگلینڈ کیلئے چوتھی وکٹ پرسب سے بڑی شراکت داری کا ریکارڈ بنایا، دونوں بیٹرز کے درمیان چوتھی وکٹ کے لئے 139 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی ،بروک81 اور بین ڈکٹ70رنزبناکرنمایاں رہے، ڈیبیوکرنے والےول جیکس نے40رنزاسکورکیے۔

پاکستان کی جانب سے عثمان قادرنے2،محمدحسنین نےایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ 221 رنز ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کیخلاف کسی بھی ٹیم کاسب سےبڑا اسکور ہے۔

کرکٹ شائقین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام میچز شائقین اے آر وائی زیپ پر دیکھ سکتے ہیں۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان قومی ٹیم بابراعظم کا کہنا تھا کہ بیک ٹو بیک میچز کھیلنا آسان نہیں ہے جبکہ انگلش کپتان معین علی نے کہا کہ جلد وکٹیں لے کرمیچ جیتنے کی کوشش کریں گے، انہوں نے اعتراف کیا کہ گزشتہ میچ میں آخری دس اوورز اچھےنہیں کرسکےتھے۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ انگلینڈ نے تین تبدیلیاں کیں ، ول جیکس،مارک ووڈ اور ریس ٹوپلے کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا  جبکہ ایلکس ہیلز،لیوک ووڈ اور ڈیوڈ ولی کوآرام دیاگیا ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سات ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر ہے، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلش ٹیم نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں