تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

جن اداروں نے مل کر بُت تراشا کیا وہ نیوٹرل ہوگئے، جاوید لطیف

مسلم لیگ ن کے وفاقی وزرا جاوید لطیف اور خواجہ سعد رفیق نے اداروں پر کڑی تنقید کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ’جن اداروں نے مل کر بُت تراشا کیا وہ نیوٹرل ہوگئے؟ اگر چیزیں نیوٹرل ہوگئی ہیں تو نظر بھی آنا چاہیے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’کوئی یہ نہ سمجھیں کہ ہم خاموش رہیں گے ہوش کے ناخن لیں۔‘

وفاقی وزیر نے کہا کہ ’آج کیا اس کو سہولت اسی طرح مل رہی ہے لاڈلہ لاڈلہ ہی نظر آرہا ہے کوئی تو سہولت کاری کررہا ہے۔‘

دوسری جانب وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ’کوئی پتلی گلی سے نکل رہا ہے جبکہ کوئی کئی کئی سال سزا کاٹ رہا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اس ملک کا انصاف کا نظام ایسا ہے جو بے لگام منہ پھٹ اور بدتمیز ہو اس سے ڈرو اور جو بدتمیزی نہ کرے اس کو رگڑا لگا دو۔‘

سعد رفیق نے کہا کہ ’دس دس کروڑ کے وہ آدمی جلسے کرتا ہے پیسے کہاں سے آتے ہیں کیونکہ وہ لاڈلہ ہے اس سے پوچھا نہیں جاسکتا ہے۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مسلم لیگ ن کی جانب سے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی جاتی رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -