ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

"محمد رضوان لاکھوں میں ایک قرار”

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے ابھرتے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے محمد رضوان کو لاکھوں میں ایک قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نسیم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاندار سنچری اسکور کرنے پر کپتان بابر اعظم کو مبارکباد پیش کی اور لکھا کہ محمد رضوان آپ لاکھوں میں ایک ہیں۔

انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہونے والے نائب کپتان شاداب خان بھی پیچھے نہ رہے۔

شاداب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’کنگ ہمیشہ کنگ ہوتا ہے اور بابر اعظم کنگ ہے دنیا بہت جلدی بھول جاتی ہے۔‘

نائب کپتان نے لکھا کہ ’محمد رضوان جیسا فائٹر میں نے نہیں دیکھا۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی بیٹرز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا دوسو رنز کا پہاڑ جیاس ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا تھا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اس میچ میں اپنی فارم بحال کرتے ہوئے شاندار سینچری اسکور کی تو وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھی برق رفتار 88 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اپنا حصہ ڈالا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں