ہفتہ, جون 28, 2025
اشتہار

بیوہ ہو تو شادی کر لو، اسٹیٹ آفس کراچی کے ڈائریکٹر کی بیوہ خاتون سے بد سلوکی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گھر خالی کرانے آنے والے اسٹیٹ آفس کراچی کے ڈائریکٹر محمد ایوب نے بیوہ خاتون سے بدسلوکی کرتے ہوئے غیر مناسب الفاظ استعمال کئے اور کہا بیوہ ہو تو شادی کرلو۔

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ آفس کراچی کے ڈائریکٹر محمد ایوب ایف سی ایریا میں فلیٹ خالی کرانے پہنچے تو بیوہ خاتون نے سرکاری افسر کے آگے ہاتھ جوڑ لیے۔

ایف سی ایریا کی رہائشی خاتون سرکاری افسر کے سامنے التجا کی میں بیوہ ہوں ، میرا سامان مت پھینکیں۔

جس پر ڈائریکٹر محمد ایوب جان نے انتہائی ناروا رویہ اپناتے ہوئے کہا خاتون سے غیر مناسب الفاظ کا استعمال کیا اور کہا بیوہ ہو تو شادی کرلو، گھر بنالو۔

بیوہ خاتون التجا کرتی رہیں مجھے گھر تلاش کرنے کا وقت دیں میرے سامان کو مت پھینکیں مگر ڈائریکٹر محمد ایوب نے ایک نہ سنی اور اپنے عملے کو فوری گھر خالی کرنے کا حکم دیا۔

بیوہ خاتون کے ساتھ غیر مناسب لہجہ اور غیر اخلاقی الفاظ کے استعمال پر علاقہ مکینوں متشعل ہوگئے۔

ڈائریکٹر اسٹیٹ آفیس کراچی محمد ایوب جان کی بیوہ خاتون سے کی گئی غیر اخلاقی گفتگو کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے، واقعہ گذشتہ روز ایف سی ایریا فلیٹ نمبر 5 بلاک ایف 13 میں پیش آیا۔

ایف سی ایریا وفاقی ملازمین کی کالونی اور یہاں مکان الاٹ کرنا وزارت ہائوسنگ کے ذیلی ادارے اسٹیٹ افس کراچی کا کام ہے۔

ایف سی ایریا ریزیڈنس کمیٹی نے کہا کہ فلیٹ خالی کرواتے وقت ڈائریکٹر اسٹیٹ افس ایوب جان نے بیوہ خاتون سے بدتمیزی کی ۔

ایف سی یونین کمیٹی نے سرکاری افسر کی جانب سے بیوہ خاتون سے بدتمیزی اور غیر اخلاقی الفاظ کہنے پر تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔

دوسری جانب اسٹیٹ آفس کی جانب سے بیان میں کہا گیاہے کہ فلیٹ کو قانون کے مطابق خالی کرانے کے لیے کارروائی کی گئی ، خاتون کو بارہا فلیٹ خالی کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔

اسٹیٹ افسر محمد ایوب کو حال ہی میں ڈائریکٹر اسٹیٹ کراچی تعینات کیا گیا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں