جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

مریم نفیس فنکاروں پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس فنکاروں پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارفین پر برس پڑیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ مریم نفیس نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے کے بجائے ایوارڈ شو میں شرکت کرنے والے فنکاروں پر تنقید کرنے والی ٹوئٹر صارف پر کھری کھری سنادیں۔

اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’میں اور میرے شوہر خود ذاتی طور پر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے گئے‘۔

مریم نفیس نے کہا کہ ’حدیقہ کیانی بھی اس حوالے سے کام کررہی ہیں اس کے علاوہ ریشم بھی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے گئیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’شوبز فنکار کی سیلاب زدگان کی مدد میں پیش پیش ہیں اور عطیات دے رہے ہیں جس کے بارے آپ جانتے نہیں ہیں۔‘

مریم نفیس نے لکھا کہ’اب سیلاب زدگان کی مددکرتے ہوئے تصویریں سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرو تو بھی مسئلہ اور نہ کرو تو بھی مسئلہ آپ اپنے حصّے کا کام کریں‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’ہمیں اس بارے میں کسی کو بھی کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے‘۔

مریم نفیس نے آخر میں کہا کہ’اور حکومتیں عوام کو جوابدہ ہوتی ہیں‘۔

واضح رہے کہ گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی، مریم نفیس، اور ریشم سمیت دیگر فنکاروں نے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں